ہفتہ 19 جون 2021 - 21:05
تمام ادیان آسمانی کے شرعی اور مذہبی اصولوں کی بنیاد پر اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیے

حوزہ/ احمد ریسونی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کا غصب اور جارحیت کا ارتکاب، دین اسلام اور یہودیت سمیت پورے ادیان آسمانی کے اصولوں کے برخلاف اور حرام ہے اور نتیجتاً پورے ادیان آسمانی کے شرعی اور مذہبی اصولوں کی بنیاد پر اسرائیل کو ختم ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مراکشی عالم دین اور انجمن علمائے اسلام کے سربراہ احمد ریسونی نے کہا کہ فلسطین کی جنگ کا طولانی اور جاری رہنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ جنگ اختتام نا پذیر اور بلا مقصد ہو۔

انہوں نے "مسئلہ فلسطین اور جاری جنگ"کے عنوان سے ایک ٹیلیویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہدف،مقبوضہ علاقوں سمیت وطن،مسجد اقصی اور بیت المقدس کی آزادی اور واپسی ہے اور یہ جنگ کی انتہا ہے۔

ریسونی نے بیان کرتے ہوئے کہ یہ جنگ صہیونیوں اور کچھ فریب خوردہ عرب ممالک کے گمان کے خلاف ہے،مزیدکہاکہ یہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کی فتح ناممکن اور اسرائیل پر فتح حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے اور ہمارے پاس اسرائیلی حکومت کو تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے گمان اور شرط و شروط ہماری نظروں سے بالکل مختلف ہیں۔

اسرائیل کی تباہی اور فلسطینیوں کی آزادی یقینی ہے 

مراکشی عالم دین نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین،قابضین اور اسرائیل کے نام سے منسوب ناجائز حکومت کی تباہی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا اور اس کے ساتھ ہی اس جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

ریسونی نے اسرائیلی حکومت کی نابودی اور عربی،اسلامی اور مسیحی حکومت کے طور پر فلسطین کی آزادی کو یقینی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل ایک غاصب،ظالم، بے بنیاد،خود ساختہ اور مختلف ممالک کے افراد پر مشتمل ایک حکومت ہے لہذا اس کو ختم ہونا چاہیے۔

پورےادیان آسمانی کے شرعی اور مذہبی اصولوں کی بنیاد پر اسرائیل کو ختم ہونا چاہیے

انہوں نے اپنی گفتگو کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ دین اسلام،مسلمانوں کا دشمن کے سامنے تسلیم کرنا یا سرزمین، حقوق اور دستاویزات کو ان کے حوالے کرنے کو حرام قرار دیتا ہے لہذا مسلمانوں کی اپنی سرزمین،وطن اور عزت و وقار کے مقابلے میں کوتاہی کرنا جائز نہیں ہے۔خداوند متعال نے ظلم کو حرام قرار دیتے ہوئے اپنے بندوں کو ظلم اور ظالموں کے خلاف جد و جہد کرنے کا حکم اور استکبار کے مقابلے میں خاموش رہنے سے منع کیا ہے۔

ریسونی نے کہا کہ صہیونیوں کا غصب اور جارحیت کا ارتکاب،دین اسلام اور یہودیت سمیت پورے ادیان آسمانی کے اصولوں کے برخلاف اور حرام ہے اور نتیجتاً پورے ادیان آسمانی کے شرعی اور مذہبی اصولوں کی بنیاد پر اسرائیل کو ختم ہونا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .